شہ سرخیاں

اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کو رواج دینا ہو گا

گوجرانوالہ ()سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کو رواج دینا ہو گا ۔ سیاست میں دھمکیاں غیر شائستہ زبان ملک وملت کیلئے المیہ ہے حکمرانوں کی تباہی کیلئے ان کے مشیر اور ترجمان ہی کافی ہے ۔ عدلیہ کو دھمکا کر من پسند فیصلے لینے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ
آبادی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، حافظ محمد رفیق رضوی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،مفتی غلام نبی جماعتی ، حافظ محمد نعمان صدیقی ، حافظ محمد منشاء قادری ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری امتیاز احمد سلطانی ، علامہ محمد عمرصدیقی ، قاری احسان اللہ رضوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ہی دراصل دنیا و آخرت میں کامیابی کی کلید ہے ۔ ماہ رمضان المبارک ہمدردی و غمگساری کا مہینہ ہے ۔ ہمیں اپنے معاشرے کے مجبور و بے کس لوگوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ظلم و جبر اور ناانصافی کے نظام کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ۔ ماہ رمضان المبارک ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور آپس میں غم خواری اور صلہ رحمی کا پیغام دیتا ہے ۔ روزہ مسلمانوں کو صبر وتحمل کا درس دیتا ہے اور روحانی و جسمانی بیماریوں سے نجات دلاتاہے ۔ اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنا نا ہی اصل روزہ ہے ، رمضان المبارک نزول قرآن پاک جنت کے حصول اور دوزخ سے نجات کا پیغام ہے ۔ ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کا بہترین سنہری موقع ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow