شہ سرخیاں

ڈپٹی کمشنر نے سستا رمضان بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا اچانک دورہ

ہارون آباد ( ) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اظہر حیات نے سستا رمضان بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈیوٹی پر عدم حاضری پر اے ایف سی فوڈ نذیربھٹی کو معطل کر دیا۔ ہسپتال میں خواتین کے لئے علیحدہ پرچی کاؤنٹر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اظہر حیات نے سستا رمضان بازار ہارون آباد میں اچانک پہنچ کر اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ رمضان بازار میں ڈیوٹی پر عدم حاضری کے سبب اے ایف سی محکمہ خوراک نذیر بھٹی کو معطل کر دیا ۔ پھلوں کا معیار ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کی سرزنش ، پھلوں کا معیار بہتر بنانے کی ہدایات۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اظہر حیات نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خواتین کے لئے علیحدہ پرچی کاؤنٹر بنانے کا حکم جاری کیا اور ادویات کی فراہمی کے لئے ادویات کے سٹور میں خانے بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow