شہ سرخیاں

رمضان بازاروں میں عوام کو خصوصی ریلیف مل رہا ہے

ہارون آباد ( ) رمضان بازاروں میں عوام کو خصوصی ریلیف مل رہا ہے ۔چوہدری مشتاق احمد چیر مین مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد چوہدری مشتاق احمد نمبر دار ا ر سٹی صدر حافظ محمد عمیر یسین سٹی صدر مسلم لیگ (ن) اور مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا ،اور اشیائے خور دنوش کی اعلی کوالٹی پر اطمنان کا اظہار کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سستی اور معیاری اشیائے روز مرہ کے لئے 10ارب روپے کی سبسٹڈی دے کر عوام کے دل جیت لئے ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے خود کو صوبہ کا حقیقی معنوں میں عوام کا خادم ثابت کیا ہے آج تک کسی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں کی طرف اتنی توجہ نہیں دی ۔جتنی توجہ وزیر اعلی پنجاب نے دی ہے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے خود رمضان بازاروں کے دورے کر رہے ہیں

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow