شہ سرخیاں

ماہ صیام میں غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کرنا اعلیٰ درجہ کا ثواب ہے

گوجرانوالہ ()معروف سماجی رہنماء حاجی محمد افتخار ملک صدر آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین سی بی اے اور MPAقیصر اقبال سندھو، ایکسین ایم اینڈ آر مہر عظمت، ایکسین کنسٹرکشن محمداشرف ، ایس ڈی اومحمد جاوید، میجر(ر)ڈاکٹرعبدالقیوم، شاہد افتخار، زاہد افتخار، ارشدمحمود بٹ،ملک محمد بوٹا، مشتاق احمد کشفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ صیام میں غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کرنا اعلیٰ درجہ کا ثواب ہے، ماہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد ویکجہتی اور رواداری کا درس دیتا ہے، رمضان تزکیہ نفس اور احکام خداوندی کی تکمیل کا مہینہ ہے، نماز روزہ اللہ پاک اور انسان کا معاملہ ہے مگر دنیاداری میں مخیر افراد کا غریب افراد کی مدد کرنا آخرت میں نجات کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ہال PWD دفتر بمقام شیخوپورہ موڑ میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں گذشتہ پانچ سال کی طرح غریب اور بیوہ خواتین میں عید گفٹ پیک( گھی، چینی، آٹا ، ان سلے سُوٹ) اور نقدی تقسیم کی گئی۔تقریب میں انہوں نے کہا کہ غرباء کی مدد کرتے ہوئے دکھاوا نہیں کرنا چاہئے لیکن بعض اوقات دیگر مخیر افراد کو ترغیب دینے کیلئے کھلے عام بھی مستحقین کی امداد کرنی چاہئے تاکہ غرباء اور مساکین بھی رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور طریقہ سے فیضیاب ہو سکیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow