شہ سرخیاں

عدالتی حکم کے باوجودڈی پی اوڈیرہ غازی خان نے ستایئس افرادکے خلاف مقدمہ کاحکم صادرفرمادیا،

کوٹ چھٹہ(میرشاہنواز تالپور)عدالتی حکم کے باوجودڈی پی اوڈیرہ غازی خان نے ستایئس افرادکے خلاف مقدمہ کاحکم صادرفرمادیا،جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔حسنین خان لغاری چیئرمین چوٹی زیر ین۔چوٹی زیرین کے چیئرمین وخاتون ممبرضلع کونسل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ موضع چک جلوہڑچوٹی زیرین میں لغاری سرداروں کی ایماء پرڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے حکم پرپولیس تھانہ چوٹی زیرین اورمحکمہ ایریگیشن نے اتوارکے روزہمارے گھروں پرحملہ کردیاجس سے خواتین نسیم مائی، اور جیول بی بی شدیدزخمی ہوگئیں اورکافی سارے مردبھی اس غنڈہ گردی کاشکارہوئے جس کی ہم پرزو ر مذمت کرتے ہیں،متاثرینکاقصوریہ ہے کہ انہوں نے مقامی سرداروں کے خلاف ووٹ ڈالے اورجس کاآج بھی ان کورنج ہے مگرمجھے جس طرح غریب عوام نے عزت دی اورمیری حوصلہ افزائی کی میں ان کاہرحوالے سے ساتھ دونگا،چیئرمین چوٹی زیرین نے بتایاتاریخ کاسیاہ ترین دن تھاکہ پولیس نے غنڈہ گردی کی مثال قائم کی روزہ دارخواتین اورمردوں کوجس طرح تشددکانشانہ بنایااس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاہم اس موگے سے کئی سالوں سے پانی اپنی زمینوں کودے رہے ہیں اوراس سے زمین سیراب ہورہی ہے اورغریب لوگ اپنی اوراپنے بچوں کی روزی روٹی کمارہے ہیں جس پرعدالتی حکم کی دھجیاں اڑائی گئیں اورمحکمہ اریریگیشن کواتواروالے دن فرصت ملی اورایکسیئن ایریگیشن نے خودموقع پرآ کرغریب عورتوں کوتھپڑمارے اوران کی بے حرمتی کی میں بحثیت چیئرمین میرفرض بنتاہے کہ میں غریب عوام کی آوازبن کران کے مسلے مسائل سنوں اوران کی جتناہوسکے مددکروں مگر سرداروں کو غریب ایک آنکھ بھی پسندنہیں جس پرانہوں نے مجھے بھی مقدمے میں پھنسانے کی بھرپورکوشش کی،لیکن میں واضع طورپرآج بتادیناچاہتاہوں کہ میں نہ ہی مقدمات سے گھبرانے والاہوں اورنہ ہی سرادروں سے ڈرنے والاہوں اگرمیں بزدل ہوتاتومیں ان جابروں ظالموں کے خلاف الیکشن ہی نہ لڑتاآمیں اعلان کرتاہوں کہ میراجینامرناغریب عوام کے ساتھ ہے اورمیں غریب لوگوں کاکیس اعلی عدالت تک لڑوں گااورمیں ان سرداروں اورسرداوروں کے کہنے پرغنڈہ گردی کرنے والوں کامقابلہ کروں گا،انہوں نے کہااگرہمیں ارباداختیارسے بھی انصاف نہ ملاتوہم اپنے بچوں،عورتوں بوڑھوں جوانوں سمیت روڈپرآئیں گے،اوراپناحق چھین کرلیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow