شہ سرخیاں

ملک کے نامور خطاط تابش سیالوی کے فن پاروں کی نمائش

گوجرانوالہ ( ) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں7 جون بروز بدھ بوقت5 سہ پہر آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں محفل حسن قرات منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک کے نامور قراء حضرات قاری خادم بلال‘ قاری اسد اعوان‘ قاری سعید احمدل‘ قاری عثمان الحق‘ قاری آفتاب نقشبندی‘ قاری افتخار الائن‘ قاری عمیرل‘ قاری حفصہ‘ شرکت کریں گے جبکہ محفل کے مہمان خصوصی اشفاق احمد خاں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ہوں گے ۔
اسی طرح گوجر انوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں ملک کے نامور خطاط تابش سیالوی کے فن پاروں کی نمائش گذشتہ روز آرٹ گیلری میں منعقد ہو ئی نمائش میں کیلی گرافی کے نادر نمونے اس نمائش میں رکھے گئے ہیں قرآنی خطاطی کی یہ نمائش30 رمضان المبارک تک جاری رہے گی قرآنی خطا طی کا افتتاح کمشنر وچیئر مین آرٹس کونسل گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے کیا ۔ اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد کے علاوہ افسران کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow