شہ سرخیاں

محلہ فاضل دیوان گندگی کے ڈھیروں کا گڑھ بن چکا ہے

کمالیہ ( ) محلہ فاضل دیوان گندگی کے ڈھیروں کا گڑھ بن چکا ہے اور صفائی کاکام کروانا اب ٹی ایم اے انتظامیہ کے بس کی بات نہیں ہے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اب سپیشل صفائی عملہ دوسرے شہر سے تعینات کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی ورکر رانا علی رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کمالیہ شہر صفائی کے حوالہ سے اس وقت بالکل صفر پر ہے عملہ مفت کی تنخواہیں کھا رہا ہے۔ کیونکہ محلہ فاضل دیوان جو کہ کمالیہ شہر کا ایک پرانا اور قدیم محلہ ہے وہاں پر صفائی کی صورت حال اس قدر ناقص ہے کہ سیوریج لائینیں آئے روز بند ہو نے سے کئی کئی فٹ پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے۔جس سے گزرنے والوں خاص طور پر خواتین اور بچیوں کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس چیز کا مطالبہ ہے کہ کمالیہ ٹی ایم اے کا عملہ تو صفائی کرنے میں ناکام ہے۔ لہٰذا اب دوسرے شہر سے عملہ صفائی کمالیہ میں تعینات کیا جائے تا کہ لوگ گندگی سے پیدا ہونے والی موذی قسم کی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow