شہ سرخیاں

چکن پوکس(لاکڑاکاکڑا)سے ایک ہی خاندان کاتیسرابچہ بھی جان بحق

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)بستی تالپوریوسی نواں جنوبی میں موذی امراض چکن پوکس(لاکڑاکاکڑا)سے ایک ہی خاندان کاتیسرابچہ بھی جانبحق علاقے میں خوف کی فضاتاری اہل علاقہ نے گھرگھرویکسین کامطالبہ کردیا۔ہسپتال میں ویکسن نہ لگائے جانے کاانکشاف اہل علاقہ نے کاروائی کامطالبہ کردیا،فوری عملدرآمد کیاجائے ورنہ احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایک ہی خاندان کے دوبچے اسی مرض سے جانبحق ہوگئے تھے جس کی رپورٹ کوغلط رنگ دے کر پیش کیاگیا تھامگراس پرکوئی خاص توجہ نہ دی گئی چنددن بعدہی اسی مرض سے ایک اوربچہ جانبحق ہوگیا،موذی مرض سے اب تک بست تالپوریونین کونسل نواں جنوبی شیخ برادری کے تین بچے جانبحق ہوگئے ہیں،مگرحکومتی سطح پرکوئی اقدام نہیں اٹھایاگیاجس سے اہل علاقہ میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے اورمحکمہ صحت نے تومکمل چشم پوشی کامظاہرہ کیاہواہے،ذرائع کے مطابق معلوم ہواہے کہ بنیادی مرکزصحت تالپور میں چکن پوکس (لاکڑاکاکڑا)کی ویکسین بھی نہیں لگائی جارہی ہے اورشیخ برادری کے بچوں کی وفات کے بعدمحکمہ ہیلتھ کے ذمہ داروں نے کچھ بڑھا چڑھا کر رپورٹ پیش کی کہ یہ لوگ نہ کوئی ویکسینیشن کرنے دیتے اورنہ ہی پولیوکے قطرے پلوانے دیتے تھے جوکہ سراسرغلط ہے بلکہ حکومتی سطح پرتوجہ نہ دی گئی اورمحکمہ ہیلتھ کی طرف سے بھی مجرمانہ غفلت سے ہی موذی امراض سے قیمتی جانوں کاضیاع ہواہے جس سے اہل علاقہ میں شدیدخوف طاری ہے اوراہل علاقہ نے فی الفورگھرگھرحفاظتی ویکسین کرنے اوراس موذی مرض سے چھٹکارہ دلانے کامطالبہ کیاہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow