شہ سرخیاں

میں نے کسی پارٹی میں کوئی اعلان نہیں کیا۔جام آصف لعل خان کچھیلا

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)میراتعلق ایم این اے حافظ اورمیرمحمدمرزاخان تالپورگروپ سے ہے اورمیں نے کسی پارٹی میں کوئی اعلان نہیں کیا۔جام آصف لعل خان کچھیلامسلم لیگ ن کے ورکرحافظ عبدالکریم ایم این اے اورمشیروزیراعلی پنجاب میرمحمدمرزاخان تالپورگروپ کے کارکن اڈاسوجھلی کے رہائشی جام آصف لعل خان کچھیلانے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرجینامرنا صرف اورصرف مسلم لیگ ن کے راہنماایم این اے حافظ عبدالکریم اورمیرمحمدمرزاخان تالپورکے ساتھ ہے،انہوں نے کہامیں نے کسی بھی پارٹی میں اعلان کیاہے اورنہ کسی پارٹی میں جانے کاارادہ ہے اورہم وفادارہیں اورانشااللہ ہمیشہ رہیں گے،انہوں نے کہاپہلے بھی ہمارالغاری گروپ سے کوئی تعلق تھانہ ہے اورنہ ہی ہوگا،انہوں نے کہامیں نے حافظ اورمیرگروپ کے نشان پہ الیکشن لڑااورآج بھی میں ان کی قیادت پرفخرمحسوس کرتاہوں،انہوں نے کہاعبدالغفاراحمدانی ایڈوکیٹ کوچیئرمینی میں سپورٹ کیااو ر آئندہ بھی مسلم لیگ ن حافظ اورمیرگروپ کی حمایت کریں گے،انہوں نے کہاپی ٹی آئی میں صرف لغاری گروپ کے ووٹروں نے اعلان کیاہے اوروہی سردار سیف خان کھوسہ اورسرداردوست محمدخان کھوسہ گروپ کی حمایت کریں گے انہوں نے کہامسلم لیگ ن کے ورکروں نے نہ ہی کوئی اعلان کیاہے اورنہ وہ کریں گے۔ہم الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے اورجنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن حافظ اورمیرگروپ کے حمایتوں کاساتھ دیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow