شہ سرخیاں

سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز کمیٹی لاہور کا کردار کلیدی ہے،شاہین خالد

ڈی اوپی سی لاہورکا ہفتے میں دو اجلاس منعقد کرنا خوش آئندہے،دیگر اضلاع لاہور ماڈل کی پیروی کریں
لاہور()وا ئس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ نے کہاہے کہ ڈسڑکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی (ڈی اوپی سی)لاہور، سمندرپارمقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں کلیدی کردار اداکررہی ہے اور اس کے ارکان کی محنت سے اوورسیز پاکستانیوں کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے۔ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی اوپی سی لاہور کے ارکان خصوصا سی سی پی او کیپٹن (ر)امین وینس، ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی محنت سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کی شرح میں نمایاں اور اطمینا ن بخش اضافہ ہوا ہے ۔ شاہین خالد بٹ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت ہونے کے باعث لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی تعدادبہت زیادہ ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈی اوپی سی لاہور ہفتے میں دو اجلاس منعقد کرتی ہے اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے طے شدہ طریقہ کار پر مکمل عمل درآمد کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی اوورسیز کمیٹیوں کو بھی لاہور ماڈل کی پیروی کرنی چاہیے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow