شہ سرخیاں
SARGODHA;June Seneor General Manager coardenation Anyat ULLAH and Zonal Manager Imran Zafar Gillani visting the Utalti Stor on the behalf of MD Utalty stors at Sasta Ramzan Bazar .App Photo By Hassan Mahmood

سرگودھارمضان بازار اور یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ

مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز وسیم مختا ر کی ہدائت پر سینئیر جنرل منیجر کوارڈینیشن عنائت اللہ ڈولہ کا سرگودھارمضان بازار اور یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ: چینی کے نرخ ۲ روپے فی کلو کم کرنے کا اعلانآ
سرگودھا() یوٹیلٹی سٹورز ہیڈ آفس سے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم مختار کی ہدایت پر سینئر جنرل منیجر عنائت اللہ ڈولہ نے زونل منیجر سید عمران ظفر گیلانی و ریجنل منیجر فاروق احمد وٹو کے ہمراہ رمضان بازار سرگودھا و دیگر یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ اس دوران صارفین کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیاء کی فراہمی اور دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا نیز اس عزم کو دہرایا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز ہمیشہ اپنے صارفین کی خدمت میں معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ سینئر جنرل منیجر عنائت اللہ ڈولہ نے صارفین کو مطلع کیاکہ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم مختارنے پورے پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد صارفین کے یوٹیلٹی سٹورز پر بھرپور اعتماد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان بھر کے یوٹیلٹی سٹورز اور رمضان بازاروں میں چینی کے نرخوں میں ۲ روپے فی کلو کی مزید کمی کا اعلان کیا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow