شہ سرخیاں

دھلے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 431بوتل دیسی و لائتی شراب پکڑ لی

گوجرانوالہ ( )سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں تھانہ دھلے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی431بوتل ولائتی و دیسی شراب برآمد کی ہے ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں محسن سکنہ جنڈے والی اور عظیم بھٹی سکنہ فرید ٹاؤن شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے عید کی آمد کے سلسلہ میں ایس پی ڈویژنز کو خصوصی احکامات جاری کئے کہ منشیات بالخصوص شراب کی نقل و حمل اور فروختگی و خریداری کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی جائے ۔ اس سلسلہ میں تھانہ ایس ایچ او تھانہ دھلے یوسف مان نے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد شفیق و دیگران پر ٹیم تشکیل دے کر علاقے میں مخصوص مقامات پرناکہ بندی کی۔ دوران ناکہ بندی شمع کالونی سروس روڈ اور ارسال کالونی پر مذکورہ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا گیا تو ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دیسی و ولائتی شراب اور رقم وٹک 8300روپے برآمد ہوئے ۔ ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش عمل میں لائی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزمان عید کے موقع پر شراب کو فروخت کرنے کے لئے سٹاک کر رہے تھے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بجھوایا جا رہا ہے۔ بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے پر علاقے کے لوگوں نے سی پی او کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا ا علان کیا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow