شہ سرخیاں

درجنوں وارداتوں میں ملوث نوید عرف نیدو گینگ سمیت 03گروہوں کے 07ارکان گرفتار

گوجرانوالہ ( )سٹی پولیس آفیسرا شفاق خان کے احکامات کے پیش نظرتھانہ جناح روڈ پولیس نے ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف کی زیرنگرانی موثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث نوید عرف نیدو گینگ سمیت 03گروہوں کے 07ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک کار، 06پسٹل اور 35ہزار روپے برآمد کئے ہیں ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافات کی توقع ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں نوید عرف نیدو سکنہ کوٹلی باوا، علی حسین سکنہ جگنہ، محمد مقصود سکنہ مغل چوک ، صدف سکنہ سیالوی ٹاؤن، ایاز سکنہ میاں سانسی روڈ ، علی رضا سکنہ دھوپ سڑی اور عاصف وغیرہ شامل ہیں ۔گروہوں کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے جا بجا ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مسمی وقاص سکنہ بھیکو پور اپنے ساتھی کے ہمراہ یو بی ایل فتو منڈ برانچ سے کیش نکلوا کر گھر جار ہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کیش چالیس ہزار روپے موبائل فون و دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔ اسی دوران مسمی محمد قاسم بسواری موٹر سائیکل ڈیلٹا روڈ جا رہا تھا کہ راستے میں دو کس نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سام سنگ موبائل فون اور نقدی چھ ہزار ورپے چھین لئے ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جنہوں نے ڈی ایس پی زکریا یوسف سمیت ذوالفقار علی ججہ ، دانش صغیر سب انسپکٹر و دیگران پر خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے پیشہ وارانہ امور اور سائنٹیفک آلات کے بدولت نوید عرف نیدوگرو ہ کے تین ارکان کوسٹی سکول سیالکوٹ روڈ کے قریب واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے گرفتار کیا۔جب کہ صدف اور علی رضا گروہوں کے چار ارکان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ نیدو گینگ کے ملزمان کے قبضہ سے ٹیوٹا کار اور تین پسٹل برآمد ہوئے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹیوٹا کار تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ مالومہے سے چھینی ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔اہم ا نکشافات کی توقع ہے ۔ تینوں گینگ کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے ایس ایچ او ذوالفقار علی ججہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔سماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow