شہ سرخیاں

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ،معیار اور رمضان بازاروں میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

گوجرانوالہ ( )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے گکھڑ ،وزیرآباد اور سیالکوٹ کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہو ئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ،معیار اور رمضان بازاروں میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے گکھڑ رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر چینی اور آٹے کے سٹالز کا دورہ کیا اور وزن اور معیار کا جائزہ لیا ،عملہ کو ہدایت کی کہ سٹالز پر رش نہ لگنے دیا جائے اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو بر وقت حکومتی احکامات اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق اشیاء فراہم کی جائیں تا کہ رمضان بازاروں کے جو ثمرات ہیں وہ عام آدمی تک پہنچ سکیں ۔انہوں نے وزیر آباد رمضان بازار کی انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ،انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیر آباد کو ہدایت کی کہ بازار میں آنے والے خریداروں کے لیے واش رومز کی صفائی باقائدگی سے کروائی جائے ۔
قبل ازیں انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش معیار اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے انہیں بازار میں دی جانے والی مختلف اشیاء پر سبسڈی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے آ کے متعلقہ رمضان بازار انچارج اور اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء معیاری اور ان کی قیمتیں حکومتی احکامات اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق ہیں ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے رمضان بازاروں کے دورے روزانہ کی بنیادوں پر جاری رکھیں تا کہ جہاں کہیں بھی کوئی کمی پیشی ہے اسے دور کیا جا سکے ۔
دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس ، تحصیل دار وزیر آباد غلام مصطفی انصاری اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیر آباد امین وڑائچ اور دیگر بھی ہمراہ تھے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow