شہ سرخیاں

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننا خوش آئند ہے یہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے

گوجرانوالہ ( )پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننا خوش آئند ہے یہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف مبارک باد کے مستحق ہیں شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے سے نہ صرف سی پیک مزید فعال ہو جائے گی بلکہ ملک کو بھی فائدہ ہو گا ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن و ممبر قومی اسمبلی محترمہ شازیہ سہیل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم کا چارٹر امن اور معاشی ترقی کا ایجنڈہ ہے آئندہ نسلوں کو تحفظ کی فراہمی کیلئے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا محترمہ شازیہ سہیل نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے ہر جگہ ناکام ہو رہے ہیں یہ مستردلوگوں کا گروہ ہے جس کو ترقی و خوشحالی کا سفر ہضم نہیں ہو رہا ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنا کے تحقیقات کی جانی چاہئے قوم کو نیا نہیں حقیقی معنوں میں مضبوط پاکستان چاہئے جو مسلم لیگ کی حکومت ہی بنائے گی سی پیک کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے سے مضبوط خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل مزید قریب آئے گی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow