شہ سرخیاں

اچانک چھاپوں کے دوران 4ہوٹلز سیل اور 6کے خلاف مقدمات درج

گوجرانوالہ ( )اسسٹنٹ کمشنرسٹی عدنان شہزاد نے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی ہدایت پر کھیالی اور تھا نہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کے دوران 4ہوٹلز سیل اور 6کے خلاف مقدمات درج کئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد اور ان کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیموں کی کھیالی اور تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں 4ہوٹلز کو احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کرتے ہوئے مالکان اور روزہ خوری پر 6کے خلاف تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھیالی میں مقدمات کا اندراج کروادیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد نے احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں بصورت دیگر احترام رمضان آرڈینینس پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری اپنے علاقوں میں ہونے والی احترام رمضان آرڈینینس سے انتظامیہ کو آگاہ کریں ااور شکایت کی صورت میں 055-9200029پر رابطہ کریں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow