شہ سرخیاں

سرکاری درختوں کوبڑی بے رحمی سے کاٹاجارہاہے

کوٹ چھٹہ(میرشاہنوازتالپور)سرکاری درختوں کوبے رحمی سے کاٹ کرلے جایاجارہاہے جس کی روک تھام کیلئے محکمہ جنگلات کاکوئی اہلکاربھی نظرنہیںآتاجیسے یہ علاقہ ،علاقہ غیرہو۔ذرائع تفصیل کے مطابق ڈی جی کینال پل14,پل08پل23پل30،سیفن شوریہ،پل13اورہیڈزیرو سمیت پوری ڈی جی کینال پرموجودسرکاری درختوں کوبڑی بے رحمی سے کاٹاجارہاہے،مگرمحکمہ جنگلات کے اہلکارکہیں بھی نظرنہیںآتے جیسے یہ علاقہ پاکستان میںآتاہی نہ ہواورمحکمہ کے اہلکاریہاں پرکوئی ایک بھی فیلڈمیں نہیںآتے اورکاغذوں کوکالاکرنے کیلئے وہ گھرمیں بیٹھ کررپورٹ تیارکرلیتے ہیں اورسب اوکے کی رپورٹ حکام بالاکومل جاتی ہے،ڈی جی کینال پرموجوددرختوں کی قیمت کروڑوں روپے مالیت کی ہے جس کوعوام بڑی بے دردی سے کاٹ کرلے جارہی ہے جس کوکوئی روکنے والانہیں،اورگزشتہ روزہواسے گرنے والے درختوں کولوگوں نے ایسے اٹھالیاجیسے وہ نیلامی میں خریدچکے ہوں اورمحکمہ جنگلات کی ملی بھگت کی خبریں توپہلے بھی میڈیاکی زینت بنی ہوئی ہیں مگرحکام بالانے آج تک کسی قسم کاکوئی نوٹس نہیں لیا،اوربجائے کسی قسم کی کاروائی کے اورزیادہ ان کوفری ہینڈدے دیاہے تاکہ کماؤپتر زیادہ مال کماکے دے دواورحرام کی کمائی سے لاکھوں نہیں بلکہ ارب پتی بن کرریٹائرہوجائیں اورحکومت نے توویسے بھی ہمیں کیادیناہے،معززین علاقہ نے سرکاری جنگلات کی حفاظت نہ کرنے والے اہلکاروں اورسرکاری درختوں کوکاٹ کرکھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow