شہ سرخیاں

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ، تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کے معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ مجرم کو ہٹاکر اس کے ادارے میں بھیج دیا گیا ہے ، رپورٹ میں تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کا نام ہے اور نہ ہی اس کے ادارے کا ذکر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حسین نوازکی تصویر لیک ہونے کا معاملہ 5 جون کو علم میں آیا اوریہ بات علم میں آتے ہی جے آئی ٹی نے جامع تحقیقات شروع کردیں۔جے آئی ٹی نے تحقیقات کے 24گھنٹے کے اندر مجرم کی نشاندہی کرلی اور تحقیقات کے 24 گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ معزز بینچ کو پیش کردی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کو اس کی تفویض کردہ ذمے داری سے فوری طور پر ہٹا کر واپس اس کے اپنے ادارے میں بھیج دیا گیا۔ متعلقہ ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف محکمانہ انکوائری کرلی گئی ہے جبکہ محکمے نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اس شخص کیخلاف مناسب انضباطی کارروائی کی گئی ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow