شہ سرخیاں

تمام مسلم سٹاف کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں ادا

گوجرانوالہ() چئیرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ومئیرمیونسپل کارپویشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کے حکم پر کمپنی کے تمام مسلم سٹاف کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں جبکہ عید الفطر کے دنوں میں صفائی ستھرائی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمپنی کے تمام افسران بشمول عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عید کے دنوں میں بمعہ اتوار صفائی ستھرائی کا کام باقاعدہ طور پر سر انجام دیا جائے گا مئیر گوجرانوالہ کی ہدایت پر جی ڈبلیو ایم سی کی تمام مشینری اور ورکشاپ کا تمام عملہ بھی عوا م کی خدمت اور شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے آپریشنل سٹاف کی نگرانی کریں گے چئیرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکم پر ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی محمد مہران افضل چوہدری نے شہر کی تمام یونین کوسنلز اور مین روڈز کے ہنگامی دورے شروع کر دیئے ہیں اسی طرح تمام قبرستانوں میں سے کوڑا کرکٹ اٹھوا کر تلف کروایا عید الفطر کے دنوں میں تمام عملہ چونکہ فیلڈ میں ہوگا لہذا صفائی ستھرائی کی کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں کمپنی کے شکایت سیل نمبر 0800-11155پر رابطہ کریں ۔مئیر گوجرانوالہ اور ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی کی شہریوں سے اپیل ہے کہ عید کے دنوں میں عملہ صفائی اور کمپنی افسران سے مکمل تعاون کریں تاکہ شہر کا ماحول صاف ستھرا اور پاکیز ہ رہنے میں اُن کی مدد بھی شامل ہوجائے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow