شہ سرخیاں

عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل۔

گوجرانوالہ ( )عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے 4000سے زائدپولیس افسران اور جوان الرٹ رہ کراپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ قومی رضا کار بھی پولیس کے معاون ہوں گے۔ون ویلنگ،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،شراب نوشی ، غل غپاڑہ ، خطرناک ڈرائیونگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر سخت پابندی ہو گی۔ ون ویلنگ اورسائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے ساتھ ساتھ شو رو شر اور ہلہ گلہ کرنے والوں کے خلاف موثرکارروائی ہو گی۔ شرپسندانہ طرز عمل اور غیر قانونی افعال کی ہرممکن حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ الیٹ فورس اور پولیس کوئیک ریسپانس فورس کے جوان بھی علاقے میں گشت کریں گے ۔پارکوں کے گردونواح میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی ۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں امن و امان کے ذمہ دار ہوں گے ۔اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ناکہ بندی کی جائے گی۔قانون شکنی کی صورت میں ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے اپنے آفس میں پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر شرپسندی کو روکنے اور نظم و ضبط میں بہتری لانے کے لئے پولیس کے ہزاروں افسران اور جوان مرتبہ سیکیورٹی پلان کے تحت ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔بلا نمبری موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہو گا ۔تفریح گاہوں ، پبلک مقامات اور بازاروں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔تفریحی مقامات کے قریب پولیس اور الیٹ کے خصوصی دستے گشت کریں گے۔سفید پارچات میں ملبوس پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ حساس ادارے بھی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈویژ ن میں سیکورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں۔ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر کو بھی مناسب ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے با خبر رہنے کے لئے ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی سی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی نا گہانی صورت حال میں عوام 055-9200638-39پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و �آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہیں ۔ ہر صورت شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow