شہ سرخیاں

سی ٹی او آفس کا تمام سٹاف بھی عید پر فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دیگا

گوجرانوالہ( ) چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک افسران اور وارڈنز کورمضان کے آخری ایام اور عید کے تینوں ایام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے کہا عید ڈیوٹی تین شفٹوں میں انجام دی جائے گی اور سی ٹی او آفس کا تمام سٹاف بھی عید پر فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دیگا عید پر اضافی نفری لگائی گئی ہے جس میں 2ڈی ایس پیز،17سینئر ٹریفک وارڈنزسمیت 400ملازمین شامل ہوں گے جس کی نگرانی خود چیف ٹریفک آفیسرآصف ظفر چیمہ کریں گے ۔انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر خصوصی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔تاکہ شہریوں کو رش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عید کے دنوں میں تمام پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جائے گی اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ کوئی دہشت گردی کی واردات نہ ہوسکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں اور دوران ڈیوٹی بوڑھوں ،بچوں اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے اور بلاوجہ کسی شہری کو تنگ یا چالان نہ کیا جائے اور سیاحتی مقامات ،مساجد اور دیگر رش والے مقامات پر الرٹ رہیں ۔ عید کے موقع پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow