شہ سرخیاں

سرکای دستاویزات اور اراضی کی ملکیت جیسے امور کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیاجائے

گوجرانوالہ ( )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں منظوری کیلئے پیش کردہ کیسز کے سلسلہ میں حکومتی پالیسی‘ پیرا میٹر اور دستیاب سرکای دستاویزات اور اراضی کی ملکیت جیسے امور کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیاجائے۔
وہ اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے میونسپل کارپوریشن کے آفیسر پلاننگ قمر اسلام نے اجلاس میں آٹھ کیسز منظوری کیلئے پیش کرتے ہوئے کمشنر کو تمام ضروری تکنیکی معلومات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم‘ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن صوفی احمد کمال‘ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد‘ ڈی او ٹاؤن پلاننگ عمر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں سیالکوٹ روڈ پر واقع نظام پور گاگے والی میں لیبر کالونی کی تعمیر کا کیس موخر کردیاگیا جبکہ دیگر سات امور سمن آباد عزیز کراس کے قریب بس ٹرمینل ‘ کنگنی والہ میں میرج ہال مارکی‘ جی ٹی روڈ پر میرج ہال مارکی‘ جی ٹی روڈ پر ہوٹل ریسٹورنٹ‘ گرجاکھ میں پٹرول پمپ‘ گلشن اقبال پارک کے بالمقابل میرج ہال‘ مارکیٹ اور مدوخلیل میں 10 بستروں کے آئی ہسپتال کے کیسز کی منظوری دی گئی۔ کمشنر کو تمام کیسز کے نقشہ جات‘اراضی لوکیشن سائیٹ اور دیگر تکنیکی امور سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow