شہ سرخیاں

قرآن مجید صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں ، تمام انسانوں کیلئے رُ شد ہدایت کا سرچشمہ ہے

گوجرانوالہ( )قرآن مجید صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں ، تمام انسانوں کیلئے رُ شد ہدایت کا سرچشمہ ہے، دنیاوآخرت کی کامیابی کیلئے ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات پرعمل پیراہونا ہو گا،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری شاہد محمود،حاجی محمد زبیر،قاری اکرام قادری،رانا محمد زاہد نے رمضان المبارک کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے چمکتے ہوئے جلوے کفارنے بھی تسلیم کئے ہیں،آج کفار قرآنی تعلیمات پرتحقیق کے ذریعے ہی ترقی یافتہ قومیں بن چکے ہیں،جو عمر غفلت میں گز رگئی اسے چھوڑ کرہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنی آئندہ کی تمام زندگیقرآن و سنت کے مطابق بسر کریں گے،اس موقع پر ہرسال کی طرح تقریبا پانچ سو افراد کی سحری کا بھی بہترین انتظام کیاگیا تھا،تقریب آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور ملک پاکستان،پاک افواج و پولیس کے شہدا اور اہل اسلام کی مغفرت کیلئے خصوصی دوعائیں کی گئیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow