شہ سرخیاں

دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں

گوجرانوالہ ( )ہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں،دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں اور اس ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،،ان خیالات کا اظہارقائمقام میئر رانامقصود احمد ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر محمد شعیب بٹ، سینئر راہنماچاندبٹ،نائب صدر یوتھ ونگ اویس منور بٹ، کلیم احمد بھٹی،عبدالمنان بٹ،عثمان مبشر،نائب صدرپی پی 91خواجہ خرم طارق،محمدفرحان میر،محسن وحید بٹ ،بابر منیر،ہمایوں بٹ،خرم شہزاد،اعظم بٹ نے پیپلز کالونی میں ڈیرہ مذبی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ماضی کا دور گزر چکا ہے اب پاکستان کے باشعورعوام اور مسلم لیگی کارکن جمہوریت پر شب خون مارنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے اورموجودہ حکومت اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے بعض نادیدہ قوتیں سازشوں کے تانے بانے بننے شروع کردیتی ہیں ، وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اوروطن عزیز کو اقوام عالم میں عزت دلائی ہے جو ہمارے سیاسی مخالفین کو قبول نہیں اس لئے کرپشن کا واویلا کرکے ملک کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس موقع پربابرمنیر،ہمایوں بٹ،صدر پی پی 91عدنان بٹ،ارسلان زاہد جرال،فرقان بٹ،خرم شہزاد، اعظم بٹ ،محمد عباس انصاری نے بھی خطاب کیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow