شہ سرخیاں

سلمان خان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ فیوز ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ عید کے موقع پرفلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور توقع کے خلاف عید کے پہلے روز صرف 19 کروڑ 9 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔
بالی ووڈ کے ناموراداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی گئی تھی ، فلم کے ہدایت کار کبیرخان اورسلمان خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے پچھلی دونوں فلمیں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے باکس آفس پرریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے باعث اس فلم سے بھی دونوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں تاہم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اب تک امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے اور ریلیز کے پہلے روزسلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 20 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی جبکہ دوسرے روز بھی فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow