شہ سرخیاں

عید الفطر کے ایام میں ون و یلروں کے خلاف کارروائی ۔

گوجرانوالہ ( ) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے حکم سے عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مختلف تھانہ جات میں 10مقدمات درج کر کے 19ملزمان گرفتار کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس پیز ڈویژنز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور انہیں مناسب احکامات جاری کرتے ہوئے ون ویلروں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ۔ تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں نے ون ویلنگ کے انسداد اور غیر قانونی فعل سے جوانوں کو باز رکھنے کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندی اور بیرےئر لگائے اور کارروائی کے نتیجے میں 19ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ، عمیر ، عدنان ، سبحان، سلیمان، عظیم ، احمد ، اشعر، عامر اور فیصل وغیرہ شامل ہیں ۔مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن، تھانہ سول لائنز، سبزی منڈی، صدر گوجرانوالہ اور صدر وزیر آباد میں درج کئے گئے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ خطرناک جان لیواکھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے ۔ملزمان کو سمری ٹرائل کے تحت سزا دلواتے ہوئے موٹر سائیکل بحق سرکار ضبط کروائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلروں کو ہر صورت جیل جانا ہو گا۔سی پی او نے مزید کہا کہ والدین کابھی فرض ہے کہ اپنے بچوں کو ا س خطرناک اور جان لیوا کھیل سے دور رکھیں ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow