شہ سرخیاں

چوہدری محمد بشیر جٹ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

گوجرانوالہ( )سوشل ویلفیئر اکیڈمی گوجرانوالہ کا تعزیتی اجلاس خرم شہزاد بھٹہ کے ڈیرے پر منعقد ہوا جس کی صدارت حافظ محمد رفیق وڑائچ نے کی۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعہ پراپرٹی ڈیلر چوہدری محمد نعیم جٹ کے والد محترم چوہدری محمد بشیر جٹ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیا اور کہا گیا کہ اللہ تعالی مرحوم کی نیکیوں کو قبول کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ سوشل ویلفیئر اکیڈمی کے تمام عہدیداران اور ممبران چوہدری محمد نعیم جٹ اور انکے خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں ابو بکر داؤد انصاری‘ خرم شہزاد بھٹہ‘ راشد اقبال‘ میاں ثناء اللہ‘ عاشق حسین انصاری‘ منیر محمود بھٹہ‘ اکرم خان‘ محمد افضل شہزاد‘ بابو احسان اللہ اوردیگر ممبران نے شرکت کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow