شہ سرخیاں

جھنگ میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق

جھنگ: اٹھارہ ہزاری بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی میں ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔
جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے کوٹلی باقر شاہ میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جس میں گرمی سے ستائے بچوں نے نہانا شروع کر دیا اور اسی دوران نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ ثقلین، 12 سالہ مصباح، 10 سالہ ضیا، 9 سالہ صائمہ، 8 سالہ ثانیہ اسلم شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کرلی جبکہ معصوم بچوں کی اچانک موت پر پورا علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow