شہ سرخیاں

صلح نامے کا پول مقتول اہلکار کے بیٹے نے کھول دیا

کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اور سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والے صلح نامے کا پول ان کے بیٹے معظم علی نے کھول دیاہے ،ان کا کہناتھا کہ دھوکے سے سادے کاغذ پر دستخط لیے گئے ،کسی صورت اپنے والد کا خون معاف نہیں کریں گے ،عیدی کے دھوکے میں دو لاکھ روپے دیئے گئے اور سادہ کاغذ پر یہ کہہ کر دستخط لیے گئے کہ یہ صلح نامہ نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عطاللہ کے بیٹے معظم علی نے کہا کہ سادے کاغذ پر دادا اور چچا سے دھوکے سے دستخط کروائے گئے ،کسی صورت خون معاف نہیں کریں گے ،سپریم کورٹ ہمیں انصاف ضرور فراہم کرے گا ،نہ صلح کی ہے اور نہ ہی صلح کرنا چاہتے ہیں ۔ معظم علی کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رفیق عید ملنے اور اظہار تعزیت کرنے آئے تھے،ڈی سی نے بچوں کی عیدی کے طورپر2 لاکھ روپے دیے تھے ، اور دھوکے سے دادا اور چچا سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا لیے جبکہ ہم نے نہ تو صلح کی ہے اور نہ ہی کریں گے ۔نجی ٹی و ی کا کہناہے کہ ہماری ان کے اہل خانہ کے دیگر اراکین سے بھی گفتگو ہوئی ہے اور ان کا بھی یہی کہناہے کہ یہ صلح نامہ عبدالمجید اچکزئی کی جانب سے خود لکھا گیاہے اور یہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow