شہ سرخیاں

شعیب ملک ، ثانیہ مرزا اور ہوٹل کا کمرہ، میاں بیوی کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اپنی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا سے کم کم ہی ملاقات ہو پاتی ہے لیکن وہ جب بھی ملتے ہیں تو کسی بھی آئیڈیل جوڑے کی طرح کوالٹی ٹائم گزارتے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ثانیہ اپنے شوہر کی خدمت کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی باولرز نے میرے لیے بڑی پلاننگ کر رکھی تھی لیکن مخالف ٹیموں کو میری کمزوری کا نہیں پتا تھا :فخر زمان
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک سینے کے بل زمین پر لیٹے ہوئے اور ان کی اہلیہ کسی بھی روایتی مشرقی خاتون کی طرح اپنے شوہر کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ان کے اوپر کھڑی ہو کر انہیں اپنے پاﺅں سے دبا رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا وزن شاید شعیب ملک کی صحت کیلئے کچھ زیادہ ہی تھا اس لیے وہ شکوہ کرتے ہوئے نظر آئے لیکن ثانیہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی اپنی فرمائش تھی جس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ ’ مجھ سے غلطی ہوگئی‘۔
واضح رہے کہ شعیب ملک گزشتہ دنوں لندن میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے میں مصروف تھے جبکہ اسی دوران ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی وہاں ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں۔ شعیب ملک چیمپیئنز ٹرافی سے فارغ ہونے کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے اور نہ صرف ثانیہ کے میچز دیکھ رہے ہیں بلکہ اپنی بھارتی اہلیہ کے ساتھ وقت بھی گزار رہے ہیں۔

ثانیہ مرزا مشرقی خاتون کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے مجازی خدا کی خدمت میں مصروف ہیں

Posted by Samajistan on Thursday, June 22, 2017

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow