شہ سرخیاں

ایام عید میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی

گوجرانوالہ ( ) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید کی تعطیلات کے دوران مجرمان اشتہاری کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 176مجرمان اشتہاری ا ور 35عدالتی مفرور گرفتار کئے۔اشتہاری مجرمان کو بعد قانونی کارروائی و تکمیل امسلاجات جیل روانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کو خفیہ ا طلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ ایام عید میں مجرمان ا شتہاری کی بڑی تعداد اپنے اہل و عیال سے ملنے اپنے گھروں کارخ کر رہے ہیں ۔خفیہ اطلاعات پرسٹی پولیس آفیسر ا شفاق خان نے ایس پیز کی نگرانی میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل پلان تیار کیا۔پلان کے تحت خفیہ مہم چلائی گئی اور ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا بائی نیم ٹاسک دیا گیا ۔الیٹ کے دستے اور کوئیک ریسپانس فورس کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ۔ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 211مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ا س موقع پر سٹی پولیس آفیسر ا شفاق خان کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow