شہ سرخیاں

ٹریفک افسران اور وارڈنز میں ’’ نقد انعام و عید گفٹ ‘‘ تقسیم

گوجرانوالہ( ) چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے عیدالفطر کے موقع پر بہترین فرض شناسی اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے ٹریفک افسران اور وارڈنز میں ’’ نقد انعام و عید گفٹ ‘‘ تقسیم کئے اور ان کی اعلیٰ حسن کارکردگی کو بے حد سراہا ۔اس سلسلہ میں سی ٹی او آفس میں باقاعدہ ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ٹی او آصف ظفر چیمہ نے ’’ نقد انعام اور گفٹ پیکٹ ‘‘ تقسیم کرنے سے پہلے ٹریفک افسران کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے بلکہ عوام کی نظر میں ٹریفک پولیس کی عزت میں بھی اضافہ ہوا ہے نیز پولیس کے اس مثبت رویے سے حکومت پنجاب کی نیک نامی بھی ہوئی ہے انہوں نے ٹریفک افسران پر زور دیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض اسی محنت اور تندہی سے انجام دیتے رہیں اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران سے سختی سے نبٹا جائے گا ۔انہوں نے آخر میں تمام افسران اور وارڈنز کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ان میں ’’ نقد انعام اور گفٹ پیکٹ ‘‘ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود احمد لون اور ڈی ایس پی سول لائن وقارجاوید بھٹی بھی موجود تھے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow