شہ سرخیاں

دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی

گوجرانوالہ ( )دہشت گردی ملک میں آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب العضب کے بعد آپریشن رد الفساد میں دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ ان خیالات کاا ظہار وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خاں نے چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی بابو عظمت علی انور ، چیئرمین آصف منیر بٹ گوگا ، وائس چیئرمین لالہ ریاض قمر ، سینئر سماجی و ن لیگی راہنما محمد امجد بٹ ، جنرل کونسلر یاسر اسلم بٹ،جنرل کونسلر محمد بلال بٹ ، صدر انجمن تاجران گوجرانوالہ محمد اکرم ، چوہدری محمد اشفاق مہر ، شاہد محمود بٹ نے عید کے موقع پر خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز کی زیر قیادت ملک اس وقت تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ۔ سیاسی مخالفین کو ملک و قوم کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اسی لئے وہ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ عید کے پر مسرت موقع پر کوئٹہ بم دھماکے اور سانحہ پارچنار و بہاولپور انتہائی افسوسناک ہیں ۔ پوری قوم نے سوگوار ماحول میں یہ عید سادگی کے ساتھ منائی ہے ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow