شہ سرخیاں

گوجرانوالہ ( ) کپتان اور اسکی ٹیم کی انتھک کوششوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں کرپشن کا اونٹ بہت جلد پہاڑ کے نیچے ہو گا ۔ پاکستانی قوم ترقی کے نام پر پیسہ لوٹنے والے حکمرانوں کا بہت جلد سر عام احتساب کرتے ہوئے دکھائی دے گی ۔ پاکستانی قوم با شعور ہو چکی ہے اور اپنا اچھابرا بخوبی جانتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وں امیدوار این اے 95بیرسٹر علی اشرف مغل، این اے 96بیرسٹر وقاص فاروق انصاری ، پی پی 91رانا فیصل روف خاں اور صدر فرینڈز کرکٹ ٹورنامنٹ رانا سمیع الحق نے ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان راہنماوں نے مزید کہا کہ ملک پر سالہا سال سے حکمرانی کرنیوالے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کرنے والے آج تک ملک کو اندھیروں سے چھٹکارا نہیں دلا سکے ۔ ان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کا بچہ بچہ لاکھوں کا مقروض ہے اور ملک بیرونی قرضوں تلے بری طرح دب چکا ہے ۔ قرض پر حاصل کئے ہوئے پیسوں سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی کام سہولت نہیں صرف اور صرف دکھاوا اور قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ بیرسٹر علی اشرف نے مزید کہا کہ انشاء اللہ تعالی جس طرح کپتان نے شب و روز کوشش اور محنت سے اس کرپٹ ٹولہ کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ایسے ہی عمران خان اور اسکی نوجوان ٹیم بہت جلد ملک کو کرپشن اور جہالت کی دلدل سے نکال کر حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ (انشاء اللہ )

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow