شہ سرخیاں

مسجدوں اورعیدگاہوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ

گوجرانوالہ() گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل چوہدری نے عید الفطر کے روز الصبح پیپلز کالونی ،سیالکوٹ روڈ،نوشہرہ روڈ ،گوندانوالہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ کے علاوہ مسجدوں اورعیدگاہوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اس کے بعد انہوں نے فریضہ نماز عید الفطر ادا کرنے کے بعد کمپنی آفس میں آکر کمپنی میں موجود شکایات سیل کی تفصیل چیک کی اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو ہدایتے دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ازالہ کروایا جائے اس کے بعد انہوں نے شہر کے قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا ۔اسی دوران انہوں نے شہریوں اور عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور صفائی ستھرائی کے بارے میں تفصیل پوچھی جسکا جواب تسلی بخش ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کمپنی ورکشاپ میں گاڑیوں اور تمام مشینری کا بھی معائنہ کیا ۔اور عملہ کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کام میں بہتری کی ہدایت دی ۔اس کے بعد ڈمپنگ سائٹ کا بھی وزٹ کیااور سائٹ پر عملہ کو خصوصی ہدایت کی کہ ڈمپنگ سائٹ پر کوڑا کرکٹ کو طلف کرنے کے بعد کلی چونے کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد دفن کریں تاکہ اردگرد کا ماحول مکھی،مچھروں اور خطرناک جراثیموں سے پاک صاف رہے ۔انھوں نے پارکوں اور عوامی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔اسی طرح تمام وزٹ کے دوران انہوں نے کمپنی کے تمام عملہ کو اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر اوردل جمعی سے کام کرنے پر شاباش دی اور مزید انہیں ہدایت کی کہ جی ڈبلیو ایم سی کا تمام عملہ ہر وقت شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے اسی طرح میسر رہے جس طرح عید الفطر کے دنوں میں کام کر رہا ہے اور شہریوں کو کسی طرح کی شکایات کا موقع نہ دیں ۔عیدالفطر کے تینوں یوم وہ وقفہ وقفہ سے گوجرانوالہ شہر کی تمام یونین کونسلز کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے رہے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow