شہ سرخیاں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے لیٹر اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 78.70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow