شہ سرخیاں

حکومت سندھ نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے

کراچی: حکومت سندھ نے آئی جی اے ڈی خواجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔
سندھ حکومت نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے جب کہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow