شہ سرخیاں

فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا

فاسٹ بولر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کی کیربین لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

سی پی ایل کے ابتدائی میچ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

حسن علی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔

کیربین لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سینٹ کٹس کی ٹیم کی قیادت کرس گیل کررہے ہیں اور اس ٹیم میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی برطانوی کلب یاکشائر سے لیگ کا معاہدہ کرچکے ہیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow