شہ سرخیاں

حج آپریشن کا آغاز، خصوصی پرواز 300 سے زائد عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا، پہلی حج پرواز300 سے زائد عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 300 سے زائد عازمین جج کو لیکر روانہ ہوئی، ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ عازمین کے لیے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں۔ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، وہ بھی نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے عازمین کو ہدایت کی وہ کوئی بھی ممنوع چیز ساتھ نہ لیکرجائیں۔

دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8 پروازیں 1954عازمینِ حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونگی، نجی پروازوں کے ذریعے بھی عازمین سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، کراچی سے نجی ائیرلائن کی پہلی حج پرواز جدہ کیلئے روانہ ہوئی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow