شہ سرخیاں

ایم کیو ایم پاکستان متحدہ لندن کے بانی کا سیاسی ونگ ہے: مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی راتوں رات نہیں بنی، اس لئے راتوں رات ختم بھی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میری جماعت نہ تو ایک رات میں بنی اور نہ ہی ایک رات میں سکڑتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان متحدہ لندن کے بانی کا سیاسی ونگ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو بانی متحدہ ندیم بھائی اور راشد بھائی کو شہید نہ کروا سکتے۔ پاک سرزمین پارٹی نے  ڈولفن  کو اپنا انتخابی نشان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow