شہ سرخیاں

انگلش خواتین نے کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

229 رنز کے تعاقب میں پونم راوت اور سمرتی مندھانا میدان میں اتریں، تاہم انگلش ٹیم نے جلد وکٹ حاصل کر کے انڈین ٹیم پر پریشر ڈال دیا۔ مسرتی مندھانا بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹیں۔ اس کے بعد انڈین کھلاڑیوں نے ذمہ داری سے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ انڈین ٹیم کی جانب سے پونم راوت 86، ہرمن پریت کور 51 اور ودا کرشنا مورتی 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔ تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کرکٹر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ یوں انگلش ٹیم نے اڑھتالیس اعشاریہ چار اوورز میں انڈین ٹیم کو صرف 219 رنز بنانے کا موقع دیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow