شہ سرخیاں

شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار، آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار، گورنر سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا روپے کی قدر میں گراوٹ کی تحقیقات آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیں گی۔

سٹیٹ بینک عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے مانیٹری پالیسی بیان میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ وصولیوں٘ کے مقامی گزشتہ بین الاقوامی ادائیگیاں 12 ارب ڈالر زائد رہیں اور سٹیٹ بینک کے ذخائر 2 ارب ڈالر گھٹ کر 16 ارب ڈآلر کے قریب آگئے، تاہم رواں مالی سال یہ قابو میں رہیں گی، انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے باعث درآمدی بل بڑھا ہے جبکہ رواں مالی سال ایکسپورٹس میں بہتری آنے کی امید ہے۔

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ رہی ہے اور معاشی ترقی کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، 5 جولائی کو روپے کی قدر میں گراوٹ کے سباب جاننے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر شروع کی گئی تحقیقات آئندہ ہفتے مکمل کر لی جائین گی اور روپورٹ وززارت کو پیش کردی جائے گی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow