شہ سرخیاں

موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں: سجل علی

لالی ووڈ اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے کرینہ کپور سے تشبیہ دیا جا رہا ہے، جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے مگر میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

سجل علی نے کہا کہ ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا جو چیز بھی بہتر ہو تی ہے لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے۔ تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں کیونکہ بھارت سے بہتر ٹیلنٹ ہمارے ملک میں موجود ہے صرف اسے موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا بھارت میں لوگ مجھے کرینہ کپور سے تشبیہ دے رہے ہیں اس حوالے سے آنیوالی خبروں سے میں بھی واقف ہوں تاہم مجھے اپنے کام پر توجہ دینی ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرا کام کرینہ کپور سے بھی بڑھ کر ہو اور شوبز کی دنیا میں میں کامیابیاں حاصل کروں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow