شہ سرخیاں

ملتان :لڑکی سے زیادتی کا معاملہ ، اشفاق سمیت چار مرکزی ملزم گرفتار

ملتان میں پنچائیت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب آج متاثرہ لڑکیوں اور ان کے خاندانوں سے ملیں گے ۔ راجا پور میں پنچائتی” راجا ” کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کرنے والے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزموں میں زیادتی کرنے والا اشفاق ، حکم دینے والے حق نواز ، عمر واڈا اور سعید نمبر دار بھی شامل ہیں ۔ چاروں ملزموں کو تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔ علاقے میں تھانے ، پولیس اور عدالتیں ہونے کے باوجود حوا کی بیٹی کی عزت لوٹ لی گئی ، غریب خاندان کو رسوا اور بے توقیر کیا گیا اور ریاست کے کار پرداز سوتے رہے ۔

بات میڈیا میں آئی تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی ۔ واقعہ مظفر آباد کے علاقے راجا پور میں پیش آیا جہاں نام نہاد پنچایت کے حکم پر بھائی کے گھناؤنے جرم کے بدلے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی آج متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے لئے ملتان پہنچ رہے ہیں ۔ 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow