شہ سرخیاں

قوم انتظار میں ہے، ججز جلدی فیصلہ کریں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہرِ اقتدار میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جج صاحبان سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری درخواست ہے کہ فیصلہ جلدی کیا جائے، لاہور میں اتنا بڑا واقعہ ہوا مگر وزیر اعظم مالدیپ چلے گئے، وزیر اعظم نے دورہ مالدیپ کی دعوت خود منگوائی، ملک میں چیف ایگزیکٹو ہے ہی نہیں، ضمیر فروش صحافی میرے اور وزیر اعظم کے کیس کو ملا رہے ہیں، دونوں بھائی پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، صرف میں نے ہی لندن میں فلیٹ نہیں لیا، کاؤنٹی کھیلنے والے تمام کھلاڑی لندن میں فلیٹ لیتے ہیں، میرے چند لاکھ کے فلیٹ کو اربوں کے فلیٹ سے ملایا جا رہا ہے، میں نے باہر پیسہ کمایا اس میں کون سی غیرقانونی چیز تھی؟ آسٹریلیا میں تو میرے اوپر سوال نہیں اٹھایا گیا، ان کا شکریہ میں نے 40 سال کا ریکارڈ ڈھونڈ لیا، یہ کہتے ہیں کہ بابا آدم کے زمانے سے امیر ہیں، انہوں نے ایک بھی منی ٹریل نہیں دی اور مجھے چوری کر کے پیسے کو باہر بھیجنے والوں سے ملایا جا رہا ہے، اسحاق ڈار سکوٹر پر پھرتا تھا، اس کا دبئی میں ڈیڑھ ارب کا گھر ہے، اس کے بچوں کے اربوں کے ٹاور ہیں، پاکستان منی لانڈرنگ سے تباہ ہو رہا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow