شہ سرخیاں

بلوچستان میں پولیو مہم کا تیسرا دن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چار ہائی رسک اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے مہم بہتر انداز میں چل رہی ہے۔

کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ سید فیصل احمد کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور مستونگ میں پولیو مہم تیسرے روز بھی پر امن طریقے سے جاری ہے۔

پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ساتھ عوام اور علاقہ مکینوں کا تعاون ہے مہم کیلئے مجمو عی طور پر تین ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ شہر کے دا خلی اورخارجی راستوں، ہوائی اڈوں، ریلوے اور بس اسٹیشنز سمیت مختلف گزر گاہوں پر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات ہیں۔

مہم کے دوران ٹیمو ں کی سکیورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے صوبے کے 9 اضلاع میں مہم چلائی گئی تھی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow