شہ سرخیاں

بینائی سے محروم بچہ مالی امداد کا منتظر

بینائی سے محروم بچہ مالی امداد کا منتظر عبدالحکیم کے نواحی علاقہ موضع جلہ پہوڑکے رہائشی محمد ابراہیم سیال کے گھر تقریبا چھ سال قبل ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام علی شان رکھا گیا پیدائش کے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد علی شان گردن توڑ بخار میں مبتلا ہو گیا جس کا مقامی ڈاکٹروں سے علاج شروع کیا تو مقامی ڈاکٹروں نے کہا کہ علی شان کا علاج ملتان سے کسی اچھے پروفیسر سے کروایں مگر غربت کی وجہ سےمحمد ابراہیم اپنے بیٹے علی شان کا علاج نہ کرواسکا اور گھر کی تمام جمع پونجی اور گھر کا تمام سامان بھی فروخت کرکے بچے علی شان کے علاج پر لگا دیا مگر علی شان کی اس گردن توڑ بخار کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی بھی جاتی رہی اور علی شان دماغی طور پر بھی مفلوج ہوگیا اور اس کے ہاتھ پاوں بھی کام کرنا چھوڑ گے محمد ابراہیم محنت مزدوری کرتا ہے جس سے گھر کا چولہا بھی با مشکل جلتا ہے کبھی مزدوری ملتی ہے تو کبھی نہیں محمد ابراہیم کئ مرتبہ اعلی حکام کے دفاتر کے چکر بھی لگا چکا ہے مگر تاحال کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہیں ملی محمد ابراہیم نے خبریں اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ خانیوال کے توسط سے حکومتی عہدیداران اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے محمد ابراہیم سیال کا نمبر یہ ہے 03025187774 ڈاکٹر اختر عباس ضلعی جنرل سیکرٹری سوسائٹی فار ہیومن رائٹس

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow