شہ سرخیاں

‘نواز شریف امپائر پر الزام لگا سکتے ہیں لیکن ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے’

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں نون لیگ اور نواز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں پٹواری اور کرائے کے ہجوم کسی کو لوگوں کا رہنماء نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی کرپشن بچاؤ ریلی  کارنر میٹنگز  تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، ایک فوجی آمر کی ایجاد، نواز شریف، عوامی سیاست کے تقاضوں کو نہیں سمجھ سکتا۔

عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں بھی نام لئے بغیر نواز شریف کو مخاطب کرکے چیلنج کیا کہ آپ یہ بھی سمجھ جائیں گے کہ ناقص فیصلے کے آپ کے بہانوں کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کا رجحان ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow