شہ سرخیاں

این اے 120 ضمنی الیکشن: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لئے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دیئے۔ تمام جماعتوں نے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا، حکمران جماعت تاحال امیدوار ہی فائنل نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے باعث قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 120 کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہو گیا، مسلم لیگ عوامی طاقت کا شو کرتے کرتے شاید این اے 120 کو بھول ہی گئی، تمام جماعتوں نے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا، حکمران جماعت تاحال امیدوار ہی فائنل نہ کر سکی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروا دیئے، مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی جبکہ عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری سمیت 49 امیدواروں کے درمیان بڑے حلقے کیلئے بڑا مقابلہ ہوگا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow