شہ سرخیاں

کوئٹہ دھماکے سے لرزاٹھا،وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے سے غائب

کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا وزیر اعلیٰ بلوچستان  ثنا اللہ زہری نااہل وزیراعظم کی ریلی میں نواز شریف کی گھر واپسی کا جشن مناتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک طرف صف ماتم دوسری طرف گھر واپسی کا جشن بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت  کوئٹہ لہو لہو ہو گیا، لیکن وزیرا علیٰ بلوچستان نواز شریف کی ریلی میں جشن مناتے رہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان  پہلے تو دس روز سے لندن میں موجود تھے ۔اور اب اگر واپس پہنچے ہی تو کوئٹہ کی بجائے لاہور میں سیدھے نوازشریف کی ریلی میں پہنچے ۔ ادھر کوئٹہ خون میں نہلا دیا گیا تو وزیراعلیٰ بلوچستان نوازشریف کے جلسے میں خوش و خرم نظر آئے ۔سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کی بی کوئی فکر ہے یا نہیں ۔  وزیر داخلہ بلوچستان  سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ  دہشتگردی کی اطلاعات تھیں تو ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان  مسلسل دس دن صوبے سے باہر کیوں رہےخدشات کےباوجود صوبے پر جلسے کو ترجیح کیوں دی گئی ؟

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow